حیدرآباد۔19نومبر(اعتماد نیوز)آج تلنگانہ حکومت کو ریاستی ہائی کورٹ نے
جونیر ڈاکٹروں کے احتجاج کو اندرون 48گھنٹے بر خواست کروانے کے لئے اقدامات
کرنے کا حکم جاری کی ہے۔ چنانچہ ہائی کورٹ نے آج
جونیر ڈاکٹروں کے ہڑتال
پر داخل کردہ پٹیشن پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہڑتال غیر قانونی ہے
۔ہائی کورٹ نے کہا کہ طبی شعبہ ایک اعلی خدمت ہے جسکو تنخواہوں میں کمی کی
بنیاد پر ہڑتال میں نہیں بدلا جا سکتا ۔